All Information is 4 education Purpose only — consult a doctor BeforeAnyAction

FREE Articles

Muft me Sehat ki Maloomat Haasil karyn. SehatDost.online ko apny pass Mehfooz kar lyn.

No Registration

Koi Registration ya membership ki Zaroorat nahi. SehatDost.online ko save karyn or Parhna Shuru kardyn. 

First Urdu Health Site

Urdu Parhny walon k liye ek Unique gift hai Yeh SehatDost.online. Apki Sehat ka Best Dost.

ذہنی دباؤ کا علاج : 5 بہترین طریقے

by | Jul 5, 2025 | All Articles, Mental Wellness (ذہنی صحت) | 0 comments

ذہنی دباؤ کا علاج: مکمل رہنمائی یونانی، جدید میڈیکل اور اسلامی طریقے سے

ذہنی دباؤ کا علاج صرف دوائیوں سے ممکن نہیں بلکہ اسکے لئے ضروری ہوتا ہے کہ طرز زندگی کو تبدیل کیا جائے ۔ افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ ہمارے پاکستانی معاشرہ میں آج بھی بہت سے افراد ذہنی دباؤ کو محض وقتی الجھن سمجھتے ہیں اور یہ خیال کرتے ہیں کہ یہ سب کچھ “وقت کے ساتھ خود بہ خود ٹھیک ہو جائے گا”۔ حالانکہ یہ ایک خام خیالی ہے۔ یاد رکھیں ! ذہنی دباؤ کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو بہت سارے جسمانی امراض مثلاً نیند کی خرابی، چڑچڑاپن اور بعض اوقات خودکشی تک کا باعث بن سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ذہنی دباؤ کا علاج فوری اور مکمل طور پر کیا جانا چاہئے۔

ذہنی دباؤ کیا ہوتا ہے اور اس کی علامات کیا ہیں؟

یہ دراصل ایک ایسا ذہنی اور جسمانی ردِعمل ہے جو کسی شدید فکر، پریشانی، یا جذباتی دباؤ کے تحت پیدا ہوتا ہے۔ انسانی دماغ جب مستقل طور پر الجھنوں، بے چینی یا خوف کی کیفیت میں ہو، تو یہ کیفیت ’’ذہنی دباؤ‘‘ کہلاتی ہے۔

ذہنی دباؤ کا علاج شروع کرنے سے پہلے اس کی علامات کو پہچاننا ضروری ہے:۔

۔1۔ ہر وقت اداسی یا خالی پن محسوس کرنا

۔2۔ نیند نہ آنا یا بہت زیادہ سونا

۔3۔ بھوک ختم ہو جانا یا حد سے زیادہ کھا لینا

۔4۔ خود اعتمادی کی کمی

۔5۔ دل کی دھڑکن کا تیز ہونا

۔6۔ جسمانی کمزوری اور تھکن

۔7۔ دوسروں سے کٹ جانا

۔8۔ چھوٹے چھوٹے مسائل پر غصہ آ جانا

۔9۔ خودکشی کے خیالات آنا

اگر یہ علامات دو ہفتوں سے زیادہ برقرار رہیں تو ذہنی دباؤ کا علاج فوری شروع کرنا چاہئے۔

ذہنی دباؤ کا علاج یونانی طریقے سے کیسے کریں؟

یونانی طب میں ذہنی دباؤ کا علاج جسم کے افعال کے متوازن ہونے کے اصول پر مبنی ہے ۔ پاکستان کی مشہور ہربل کمپنیز جیسے قرشی، اجمل اور ہمدرد وغیرہ نے مختلف یونانی ادویات تیار کی ہیں جو ذہن کو سکون دیتی ہیں:۔

معجون آرد خرما : دماغ کو طاقت دیتا ہے اور نیند بہتر بناتا ہے ۔ قرشی کا تیار کردہ ۔

شربت فولاد : دماغی کمزوری اور خون کی کمی کو دور کرنے میں مفید ہے ۔ اجمل دواخانہ کا تیار کردہ ۔

اطریفل اسطخودوس: نیند کی خرابی، ذہنی تھکن اور بوجھل پن میں بہت مؤثر ہے ۔ ہمدرد دواخانہ کا تیار کردہ

دواء المسک معتدل : دل کو راحت دیتی ہے اور گھبراہٹ کو کم کرتی ہے ۔

ذہنی دباؤ کا علاج 4
ذہنی دباؤ کا علاج 4

یونانی حکمت کے مطابق ذہنی دباؤ کا علاج صرف دوا سے نہیں، خوراک کی تبدیلی اور سکون بخش ماحول سے بھی ممکن ہے۔ حکمائے کرام کاماننا ہے کہ روغن بادام کی مالش، بادام کا استعمال ، دودھ کی کثرت، اور شہد کا استعمال ذہن کو تازگی دیتا ہے۔ اور ذہنی دباؤ ختم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔

ذہنی دباؤ کے لئے مختلف سرگرمیاں:۔

سائنس کی رو سے، ذہنی دباؤ کا علاج صرف ذہن پر نہیں بلکہ جسم پر بھی اثر ڈالتا ہے۔ جدید تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ مخصوص ایکسرسائز اور افعال ایسے ہوتے ہیں یعنی چھوٹی چھوٹی سرگرمیاں جن سے دماغی سکون ملتا ہے:۔

گہری سانسیں لینا : کچھ دیر پرسکون ماحول میں بیٹھ کر گہری سانسیں لینا بہت مفید ہوتا ہے ۔

یوگا اور ہلکی پھلکی ورزش: گھر میں یوگا کرنا یا پھر ہلکی پھلکی اسٹریچنگ کی ایکسرسائز کرنے سے بھی جسم کو سکون ملتا ہے

واک کرنا: روزانہ کچھ دیر ہلکے انداز میں واک کرنا یا پھر تھوڑی سی جاگنگ کرنا بھی دماغی صحت کے لئے اور سکون کے لئے بہت مفید ہوسکتا ہے ۔

مراقبہ کرنا: یعنی کچھ دیر خاموشی اور سکون کی حالت میں بیٹھ کر اپنے سانسوں پر توجہ دینا ۔

ذہنی دباؤ کا علاج
ذہنی دباؤ کا علاج

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ ذہنی دباؤ کا علاج میں اگر روزانہ صرف 20 منٹ بھی ایکسرسائز کو دیا جائے تو ذہنی سکون میں واضح بہتری آتی ہے۔

اسلامی وظائف اور اذکار – روحانی سکون کا ذریعہ

اسلام نے انسان کی ذہنی کیفیت کو بہتر بنانے کے لیے روحانی علاج بھی بتائے ہیں۔ ذہنی دباؤ کا علاج اذکار، وظائف اور دعا کے ذریعے بھی ممکن ہے:۔

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ
غم و پریشانی سے بچنے کی دعا، روزانہ صبح و شام پڑھیں

حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ
پریشانی کے وقت دل کو تسلی دینے والی دعا

درودِ ابراہیمی: مسلسل پڑھنے سے دل کا بوجھ کم ہوتا ہے۔

استغفار: گناہوں کی معافی کے ساتھ دل کو سکون ملتا ہے۔

صبح شام کے اذکار: مستقل پڑھنے سے برے برے خیالات سے انسان بچ جاتا ہے اور اسکی سوچ مثبت ہونے لگتی ہے ۔

سورہ یٰسین کی تلاوت: دل کی گھبراہٹ، بے چینی، اور غم میں فائدہ دیتی ہے

ذہنی دباؤ کا علاج 3
ذہنی دباؤ کا علاج 3

روحانی لحاظ سے ذہنی دباؤ کا علاج کرنے سے نہ صرف ذہن ہلکا ہوتا ہے بلکہ بندہ اللہ سے جڑ جاتا ہے، جو ایک بڑی طاقت ہے۔

غلط فہمی “وقت کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

پاکستانی معاشرے میں یہ جملہ بہت عام ہے: “وقت سب کچھ ٹھیک کر دیتا ہے”۔ لیکن یہ سوچ ذہنی دباؤ کا علاج کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ یہ کیفیت اگر وقت پر نہ پکڑی جائے تو مستقل
 Depression
 کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ ہر سال ہزاروں پاکستانی صرف اس وجہ سے مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں کہ وہ ذہنی دباؤ کے دورانن کسی سے مدد لینے میں شرم محسوس کرتے ہیں۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ذہنی دباؤ کا علاج صرف اس وقت مؤثر ہوتا ہے جب مریض خود اس کا اعتراف کرے اور علاج کی طرف پہلا قدم بڑھائے۔

معاشرے میں اس کے بہترین حل:۔

پاکستان میں ذہنی دباؤ کا علاج بعض اوقات مشکل لگتا ہے کیونکہ لوگ اسے “کمزوری” سمجھتے ہیں۔ مگر درحقیقت، یہ ایک جسمانی بیماری کی طرح ایک قدرتی چیز ہے۔ ہمیں اسے تسلیم کرنا سیکھنا ہوگا۔ پاکستانی عوام کے لیے چند آسان اقدامات:

اپنی بات کسی قریبی دوست یا رشتہ دار سے شیئر کریں

موبائل اور سوشل میڈیا سے وقتی فاصلہ اختیار کریں

روزانہ 10 منٹ اپنے لیے وقت نکالیں – چاہے چائے پیتے ہوئے سکون سے بیٹھنا ہو یا کوئی اور ہلکی پھلکی بیٹھک ہو دوستوں کے ساتھ ۔

یوٹیوب پر اسلامی وظائف سننا، یا قدرتی مناظر کی ویڈیوز دیکھنا اور انکو انجوائے کرنا ۔

روزانہ کسی نیکی یا خیرات کا عمل کرنا ۔ خواہ دس بیس روپیہ کا صدقہ بھی ہو تو بھی ٹھیک ہے ورنہ جتنا زیادہ کرسکتے ہیں اتنا اچھا رزلٹ ملے گا ۔

ایک گزارش:۔

صحت کی قدردانی اور صحت کے متعلق اردو میں آگاہی کے لئے ہم نے صحت دوست نام سے یہ ویب سائٹ بنائی ہے جس کا لنک یہ ہے
https://sehatdost.online/
اسی طرح کی سینکڑوں اور ویب سائٹس بھی انٹرنیٹ پر موجود ہیں مگر اکثر جھوٹی معلومات فراہم کررہے ہیں ۔ کچھ ایسی ہیں جو صحیح معلومات دے رہی ہیں مگر انگریزی میں ہیں جیسا کہ انگریزی کی ایک ویب سائٹ ویب ایم ڈی اور دوسری ڈبلیو ایچ او جن پر مستند ذرائع اور تحقیقات شامل کی جاتی ہیں ۔ ہماری ویب سائٹ پر بھی اُنہی کے حوالے نقل کئے جائیں گے ۔
صحت دوست کی ویب سائٹ پر مختلف کیٹگریز اور صحت کے متعلق سینکڑوں، ہزاروں مضامین آپکو مفت میں پڑھنے کو مل جائینگے ۔ نیچے دئیے گئے لنک پر آپ مختلف کیٹگریز کو دیکھ سکتے ہیں ۔
https://sehatdost.online/all-categories-of-sehatdost-online/
اگر آپکو ہماری ویب سائٹ پر موجود مضمون پسند آتا ہے تو اِسکو شئیر ضرور کریں ۔ واٹس ایپ، فیس بوک یا کسی بھی سوشل میڈیا پر شئیر کرکے ہماری اس جدوجہد میں حصہ ملائیں ۔ شکریہ

ذہنی دباؤ کا علاج کتنے دن میں ممکن ہے؟

یہ مریض کی کیفیت، عادت، اور مستقل مزاجی پر منحصر ہے۔ اکثر افراد میں 1–2 ماہ میں واضح فرق آ جاتا ہے، اگر مکمل طریقوں پر عمل کیا جائے۔

کیا ذہنی دباؤ کا علاج صرف دوا سے ممکن ہے؟

نہیں، دوا کے ساتھ طرزِ زندگی، ایکسرسائز، اور روحانی عمل بھی ضروری ہیں تاکہ مکمل شفا ممکن ہو۔

ذہنی دباؤ کا علاج کتنے دن میں اثر دکھاتا ہے؟

عموماً تین سے چار ہفتوں میں معیاری نیند، ورزش اور جڑی بوٹیوں کے ساتھ نمایاں بہتری دکھائی دیتی ہے۔

ذہنی دباؤ کا علاج میں کن غذاؤں سے مدد ملتی ہے؟

بادام، اومیگا۳ سے بھرپور مچھلی اور ہلدی والا دودھ اعصابی سوزش کم کر کے ذہنی دباؤ کا علاج مضبوط بناتے ہیں۔

کیا ذہنی دباؤ کا علاج کے ساتھ دوا کے سائیڈ ایفیکٹس ہوتے ہیں؟

مستند حکیم یا ماہرِ نفسیات کی نگرانی میں دی گئی خوراک اور ورزش کا کورس عمومی طور پر محفوظ ہے۔