All Information is 4 education Purpose only — consult a doctor BeforeAnyAction

FREE Articles

Muft me Sehat ki Maloomat Haasil karyn. SehatDost.online ko apny pass Mehfooz kar lyn.

No Registration

Koi Registration ya membership ki Zaroorat nahi. SehatDost.online ko save karyn or Parhna Shuru kardyn. 

First Urdu Health Site

Urdu Parhny walon k liye ek Unique gift hai Yeh SehatDost.online. Apki Sehat ka Best Dost.

پاکستان میں شوگر کا علاج: 3 بہترین غذائیں

by | Jun 27, 2025 | All Articles, Diseases & Conditions (امراض)۔ | 0 comments

پاکستان میں شوگر کا علاج: 3 بہترین غذائیں

پاکستان میں شوگر کا علاج ایک عام مگر نظرانداز موضوع بن چکا ہے۔ ہمارے معاشرے میں صحت کو سنجیدہ لینا بہت کم نظر آتا ہے، جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ نوجوان، ادھیڑ عمر افراد اور بزرگ سب ہی شوگر کے مرض میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں۔ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ ہم صحت جیسی عظیم نعمت کو اس وقت اہمیت دیتے ہیں جب بیماری جسم کو جکڑ لیتی ہے۔ خاص طور پر شوگر جیسی بیماری کو نظرانداز کرنا ایسے ہی ہے جیسے زندگی سے سمجھوتہ کرنا۔

شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد پاکستان میں بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس مہلک بیماری کے اثرات سے بچائے۔ طبی تحقیق کے مطابق، پاکستان دنیا کے ان سرفہرست ممالک میں شامل ہو چکا ہے جہاں شوگر کے مریضوں کی تعداد کروڑوں میں جا چکی ہے اور سینکڑوں مریض ایسے ہیں جو شوگر کا علاج کروانا ضروری ہی نہیں سمجھتے جب تک بڑی علامات ظاہر نہ ہوجائیں ۔ اس کی بنیادی وجہ صحت سے لاپروائی، فاسٹ فوڈ، میٹھے کا حد سے زیادہ استعمال، نیند کی کمی اور ورزش سے غفلت ہے۔ یہ وہ بنیادی چیزیں ہیں جن کے بغیر زندگی کی گاڑی کا پہیہ جام ہوجاتا ہے اور ہم نے ان سب کو پس پشت ڈال دیا ہے ۔

شوگر ایک سنجیدہ مگر قابلِ علاج بیماری ہے

اسلام کی تعلیمات ہمیں یہ بتاتی ہیں کہ کوئی بھی بیماری اس دنیا میں لاعلاج نہیں ہے تو سب سے پہلے اس غلط فہمی کو دور کرلیں کہ شوگر کا کوئی علاج نہیں ہے اور ہمیشہ دوائی کھانی پڑے گی بلکہ اگر دوا کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی میں بہترین تبدیلیاں کرلی جائیں تو دوائی کے بغیر بھی اس سے چھٹکارا ہو سکتا ہے ۔

اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں شوگر کا علاج صرف دوا سے ممکن ہے، حالانکہ اصل علاج طرزِ زندگی میں تبدیلی ہے۔ شوگر دراصل ایک خاموش بیماری ہے جو آہستہ آہستہ جسم کو اندر سے کھوکھلا کرنے لگتی ہے۔ یہ صرف خون میں گلوکوز کی زیادتی نہیں بلکہ دل، گردے، آنکھوں اور اعصاب پر بھی حملہ آور ہوتی ہے۔ لیکن اسمیں بھی گھبرانے والی کوئی بات نہیں کیونکہ اگر وقت پر پہچان لیا جائے اور مناسب پرہیز کے ساتھ ساتھ علاج شروع کرلیا جائے تو ایک لمبی، نارمل اور خوشگوار زندگی گزاری جاسکتی ہے ۔ مایوسی والی تو کوئی بات ہے ہی نہیں ۔

اکثر اوقات نوجوانوں میں یہ بیماری موروثی طور پر بھی منتقل ہو جاتی ہے ۔ یعنی ویسے تو نوجوان چلتے پھرتے اور فعال زندگی والے ہوتے ہیں مگر اُنکے خاندانی مزاج کی وجہ سے اُنکو یہ بیماری جلدی لگ جاتی ہے ۔ جبکہ ادھیڑ عمر اور بزرگ افراد میں یہ زیادہ تر کھانے پینے کی بے احتیاطی، ذہنی دباؤ اور جسمانی عدمِ حرکت کی وجہ سے ہوتی ہے۔ پاکستان میں یہ بات معمول کی ہو چکی ہے کہ لوگ شوگر کی ابتدائی علامات کو نظرانداز کر دیتے ہیں اور جب حالت بگڑتی ہے تو انسولین کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اگر وقت پر تشخیص اور علاج شروع کیا جائے تو انسولین کی نوبت بھی نہیں آتی۔ اس لئے احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ اگر کسی شخص میں اسکی علامات مسلسل ظاہر ہورہی ہوں تو کسی قریبی ڈاکٹر سے رجوع کرلیا جائے ۔ اور یہ بھی یاد رکھیں کہ شوگر کا علاج صرف دوا کھا کر یا انسولین لگا کر مکمل نہیں ہوتا۔ بلکہ یاد رکھیں کہ روزانہ کی غذا، نیند، جسمانی سرگرمی، ذہنی سکون اور باقاعدہ مانیٹرنگ بھی اُسی قدر اہم ہیں۔

یونانی طریقہ علاج اور ہربل دوائیں

پاکستان میں شوگر کا علاج کے لیے صرف ایلوپیتھک دوائیں ہی نہیں بلکہ یونانی طریقہ علاج بھی قابلِ اعتبار سمجھا جاتا ہے۔ اور بڑے بڑے شہروں میں تو ہومیوپیتھک علاج بھی ہوجاتا ہے ۔ اجمل دواخانہ، قرشی دواخانہ، مدینہ ہربل، اور ہمدرد جیسے ادارے ایسے قدرتی نسخے تیار کرتے ہیں جو شوگر کو قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔

قرشی دواخانہ کی
DiabeKARE Capsules
اور دیگر مرکبات جیسے دوائے عجیب برائے ذیابیطس وغیرہ کو خون کی شکر کی سطح کو نارمل رکھنے میں مؤثر پایا گیا ہے۔ ان یونانی نسخوں کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ان کے سائیڈ ایفیکٹس نہ ہونے کے برابر ہیں اور یہ قدرتی اجزاء پر مشتمل ہوتے ہیں۔

یاد رکھیں کہ شوگر کا علاج میں یونانی دوا بھی اسی وقت مؤثر ہوتی ہے جب اسے مسلسل اور ایک ماہر طبیب کے مشورے سے استعمال کیا جائے۔

ڈائیٹ پلان: شوگر کے مریض کے لیے متوازن غذا

کسی بھی بیماری کے علاج کے لئے روزمرہ کی غذائیں اور وہ سب چیزیں جو ہم کھاتے ہیں اُنکی کلیدی حیثیت ہوتی ہے ۔ ایک شوگر کے مریض کو کیلوریز، کاربوہائیڈریٹ، چینی، نمک اور چکنائی کی مقدار پر سختی سے نظر رکھنی ہوتی ہے۔ غذا میں توازن رکھنا بہت ضروری ہے ۔ ایک عمومی اور قابلِ عمل روزانہ کا یہ ڈائیٹ پلان آپ اختیار کرسکتے ہیں:۔

ناشتہ:۔
 ۔1۔ بغیر چینی کی سبز چائے یا دار چینی والا نیم گرم پانی
۔2۔  جو کی روٹی یا براؤن بریڈ
۔3۔  اُبلا انڈا یا بغیر چکنائی والا دال کا حلیم وغیرہ ۔

دوپہر کا کھانا:۔
۔1۔  بھاپ میں پکی ہوئی سبزیاں جیسے توری، کدو، کریلا
۔2۔  چکی کی روٹی
۔3۔  چھوٹا پیالہ دال کا یا چنے

شام کا وقت:۔
۔1۔ تھوڑا سا پھل جیسے سیب یا پپیتا وغیرہ ۔ میٹھے پھل زیادہ نہ کھائیں ۔
۔2۔  ایک کپ گرین ٹی یا دار چینی والا قہوہ

رات کا کھانا:۔
۔1۔  ہلکی سی چپاتی کھالیں، سبزی یا ابلی ہوئی مرغی وغیرہ کھا سکتے ہیں ۔
۔2۔  سونے سے پہلے اجوائن یا سونف کا قہوہ بھی پی سکتے ہیں ۔

یہ غذا نہ صرف شوگر کنٹرول میں رکھتی ہے بلکہ جسمانی توانائی کو برقرار بھی رکھتی ہے۔ ان سب غذاؤں کے ساتھ ساتھ مسلسل واک کرنا بہت ضروری ہے ۔

تین خاص غذائیں جو شوگر کنٹرول میں مدد دیتی ہیں:۔

میتھی دانہ (Fenugreek):
صبح نہار منہ ایک چمچ میتھی دانہ پانی میں بھگو کر پینے سے شوگرلیول کو اعتدال میں رکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں شوگر کا علاج 3 بہترین غذائیں 3
پاکستان میں شوگر کا علاج 3 بہترین غذائیں 3

دار چینی (Cinnamon):
روزانہ دار چینی کا قہوہ یا اسے کھانے میں شامل کرنے سے انسولین کا اثر بڑھتا ہے اور گلوکوز کم ہوتا ہے۔

پاکستان میں شوگر کا علاج 3 بہترین غذائیں 4
پاکستان میں شوگر کا علاج 3 بہترین غذائیں 4

کریلا (Bitter Gourd):
کریلا کا رس یا سبزی کے طور پر استعمال شوگر کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔ اس کے اجزاء قدرتی انسولین کی طرح کام کرتے ہیں۔

پاکستان میں شوگر کا علاج 3 بہترین غذائیں 2
پاکستان میں شوگر کا علاج 3 بہترین غذائیں 2

یہ تمام اشیاء روزمرہ خوراک میں شامل کرنا شوگر کا علاج کے لیے ایک فطری اور محفوظ راستہ ہے۔ البتہ بہرصورت یہ یاد رکھیں کہ کسی بھی بیماری کا علاج بغیر طبیب، قریبی ڈاکٹر کے مشورے کے ممکن نہیں ہے ۔

ایک گزارش:۔

صحت کی قدردانی اور صحت کے متعلق اردو میں آگاہی کے لئے ہم نے صحت دوست نام سے یہ ویب سائٹ بنائی ہے جس کا لنک یہ ہے
https://sehatdost.online/
اسی طرح کی سینکڑوں اور ویب سائٹس بھی انٹرنیٹ پر موجود ہیں مگر اکثر جھوٹی معلومات فراہم کررہے ہیں ۔ کچھ ایسی ہیں جو صحیح معلومات دے رہی ہیں مگر انگریزی میں ہیں جیسا کہ انگریزی کی ایک ویب سائٹ ویب ایم ڈی اور دوسری ڈبلیو ایچ او جن پر مستند ذرائع اور تحقیقات شامل کی جاتی ہیں ۔ ہماری ویب سائٹ پر بھی اُنہی کے حوالے نقل کئے جائیں گے ۔
صحت دوست کی ویب سائٹ پر مختلف کیٹگریز اور صحت کے متعلق سینکڑوں، ہزاروں مضامین آپکو مفت میں پڑھنے کو مل جائینگے ۔ نیچے دئیے گئے لنک پر آپ مختلف کیٹگریز کو دیکھ سکتے ہیں ۔
https://sehatdost.online/all-categories-of-sehatdost-online/
اگر آپکو ہماری ویب سائٹ پر موجود مضمون پسند آتا ہے تو اِسکو شئیر ضرور کریں ۔ واٹس ایپ، فیس بوک یا کسی بھی سوشل میڈیا پر شئیر کرکے ہماری اس جدوجہد میں حصہ ملائیں ۔ شکریہ


پاکستان میں شوگر کی سب سے بڑی وجہ کیا ہے؟

غلط طرزِ زندگی، میٹھے اور فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال، نیند کی کمی اور ورزش سے غفلت اس کی بڑی وجوہات ہیں۔

شوگر کے مریض روزمرہ غذا میں کن چیزوں سے پرہیز کریں؟

چینی، سفید آٹا، چاول، کولڈ ڈرنکس، بیکری آئٹمز اور گھی یا چکنائی والی اشیاء سے پرہیز ضروری ہے۔

شوگر کنٹرول کرنے کے لیے بہترین تین قدرتی غذائیں کون سی ہیں؟

میتھی دانہ، دار چینی، اور کریلا۔ یہ تینوں اجزاء قدرتی طور پر شوگر کی سطح کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

کیا نوجوانوں کو بھی شوگر ہو سکتی ہے؟

جی ہاں، موروثی اثرات، ذہنی دباؤ، غیر فعال زندگی اور ناقص خوراک کی وجہ سے نوجوان بھی شوگر کا شکار ہو سکتے ہیں۔

کیا شوگر کا مکمل علاج ممکن ہے؟

شوگر ایک سنجیدہ لیکن قابلِ کنٹرول بیماری ہے۔ مکمل علاج ممکن نہیں لیکن طرزِ زندگی، غذا اور دوا سے اسے مکمل طور پر قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔