All Information is 4 education Purpose only — consult a doctor BeforeAnyAction

FREE Articles

Muft me Sehat ki Maloomat Haasil karyn. SehatDost.online ko apny pass Mehfooz kar lyn.

No Registration

Koi Registration ya membership ki Zaroorat nahi. SehatDost.online ko save karyn or Parhna Shuru kardyn. 

First Urdu Health Site

Urdu Parhny walon k liye ek Unique gift hai Yeh SehatDost.online. Apki Sehat ka Best Dost.

کھیل کود کی اہمیت: ہر عمر کے لیے 3 کھیل

by | Jun 27, 2025 | All Articles, Mental Wellness (ذہنی صحت) | 0 comments

کھیل کود کی اہمیت: ہر عمر کے لیے 3 کھیل

کھیل کود اور تفریحی سرگرمیاں نہ صرف بچوں کے لیے ضروری ہیں بلکہ ہر عمر کے افراد کے لیے ضروری ہیں ۔ کھیل کود اور تفریح کرنے سے ذہنی دباؤکم ہوتا ہے، جسم چست رہتا ہے اور انسان کی زندگی سے بوریت ختم ہوتی ہے ۔ اسکو روزمرہ کے کاموں میں طبعی نشاط محسوس ہونے لگتا ہے ۔ خاص طور پر جب بات ذہنی سکون کی ہو، تو کھیل کود ذہن کے لیے اکسیجن کا کام کرتا ہے۔ البتہ ایک بات ضرور یاد رکھیں کہ کھیل کود کو ہرگز دباؤ یا مقابلے بازی کا ذریعہ نہیں بنانا چاہئے بلکہ اسے تناؤ سے پاک اور خوشگوار تجربہ ایک ہلکی پھلکی سرگرمی کی طرح ہونا چاہیے۔

کھیل کود کیوں ضروری ہے؟

انسانی جسم اور دماغ کے لیے مسلسل سرگرمی اور تحریک کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر ہم صرف کام کرتے رہیں اور تفریحی سرگرمی کا کوئی حصہ ہماری زندگی میں نہ ہو تو نہ صرف جسمانی تھکن بڑھتی ہے بلکہ ذہنی الجھنیں بھی بڑھ جاتی ہیں ۔ بعض اوقات ذہنی الجھنیں اتنی بڑھ جاتی ہیں کہ پھر ہم کسی کام کے قابل رہتے بھی نہیں ہیں اور ہماری کارکردگی بجائے بڑھنے کے مسلسل کم ہونے لگتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ کھیل کود ایک قدرتی ذریعہ ہے جو ہمیں چاق و چوبند رکھتا ہے۔

کھیل کود کے اسکے علاوہ بھی سینکڑوں فائدے ہوسکتے ہیں مثلاً انسان کی یادداشت بہتر ہوتی ہے، سیکھنے کی صلاحیت بڑھتی ہے اور دماغی الجھنیں ختم ہوتی ہیں۔ بچے جب باہر کھیلتے ہیں تو اُنکا اعتماد بڑھتا ہے، وہ دوسروں سے بات چیت کرنا سیکھتے ہیں اور ان کی جسمانی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔ اسی طرح نوجوان اور بزرگ افراد بھی اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کھیل کود کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

کھیل کود کو تناؤ سے پاک کرنا ضروری ہے:۔

کھیل کود کا اصل مقصد خوشی حاصل کرنا اور ذہنی دباؤ سے آزاد ہونا ہے۔ بدقسمتی سے آج کل کھیل بھی دباؤ اور ٹینشن کا ذریعہ بن چکے ہیں۔ اسکول کے مقابلے، ٹیم کی توقعات اور جیتنے کا جنون اکثر کھیل کے اصل مقصد کو مٹا دیتا ہے۔ ایسے کھیل جن میں زیادہ پریشر ہو، بچوں کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا کھیل کود ہمیشہ آسان، تناؤ سے پاک اور مزےدار ہونا چاہئے۔

یہی بات نوجوانوں اور بڑوں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ فٹنس کے شوق میں بعض نوجوان خود کو اتنا تھکا دیتے ہیں کہ اُلٹا صحت خراب ہو جاتی ہے۔ یاد رکھیں، کھیل ایک خوشگوار سرگرمی ہے، نہ کہ کوئی اذیت۔ اگر کھیل آپ کو خوشی دے رہا ہے تو ہی وہ فائدہ مند ہے۔

اسکے برعکس اگر آپ فٹبال کھیل رہے ہیں مگر آپکے اوپر علاقہ، شہر یا ملک کی طرف سے کھیلنے کا اتنا دباؤ ہے کہ آپ اُس کھیل کو بجائے تفریح کے ایک مصیبت سمجھنے لگے ہیں تو ایسی سرگرمی پھر صحت کے لئے مزید نقصان دہ ہوگی ۔ صرف اتنا کافی نہیں ہے کہ آپ اسپورٹس مین (کھلاڑی) ہیں ۔ بلکہ کھیل سے حقیقی فوائد حاصل کرنے کے لئے اُنکو ہلکا پھلکا رکھنا اورتفریح کی حد تک رکھنا ضروری ہے ۔

موبائل گیمز اور صحت

کھیل کود کی اہمیت 4
کھیل کود کی اہمیت 4

آجکل نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موبائل گیمز کو ’کھیل‘ سمجھ کر دل بہلاتی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جب کسی سے پوچھا جائے کہ کیا آپ کچھ کھیل کود بھی کرتے ہیں؟
تو وہ فخر سے جواب دیتا ہے: “جی میں روز موبائل گیمز کھیلتا ہوں!”۔۔
اس حالت زار پر جتنا بھی رویا جائے وہ کم ہے کہ اب کھیل کود کا نئی نسل کیا مطلب نکالنے لگے ہیں ۔
حقیقت تو یہ ہے کہ انگلیوں کی دوڑ اور اسکرین پر ٹک ٹک کرنا صحت مند سرگرمی نہیں ہوتی بلکہ وبال جان ہے۔ ہاں، اگر گیم کے دوران کبھی فون گر جائے تو جھک کر اٹھانا ضرور ’فزیکل ایکٹیوٹی‘ کے زمرے میں آ سکتا ہے! کھیل کود کا مطلب ہے پورے جسم کی حرکت، پسینہ آنا، تھوڑا سا دوڑنا، اور ذہن کے ساتھ ساتھ جسم کو بھی متحرک کرنا۔
PUBG, Clash of Clans, Candy Crush and Subway surfers etc

اس طرح کی سینکڑوں موبائل گیمز ہیں جن کو بچے اور جوان گھنٹوں تک کھیلتے رہتے ہیں مگر یہ کھیل کود وبال جان ہے اور اسکے مضر اثرات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔

ہر عمر کے لیے آسان کھیل:ـ۔

کھیل کود کی اہمیت 2
کھیل کود کی اہمیت 2

ہر عمر کے افراد کے لیے ان کے مطابق کھیل ہونا ضروری ہے۔ یہاں میں آپکو چند آسان اور فائدہ مند کھیلوں کی لسٹ بتاتا ہوں تاکہ آپ ان میں سے کوئی بھی انتخاب کرکے اپنی زندگی میں شامل کرسکیں :۔

بچوں کے لیے:۔

رسی کودنا ۔ ایک چھوٹا سا رسہ کودنے والا جو کسی بھی سپورٹس شاپ سے مل جائیگا ۔

چھپن چھپائی ۔ یعنی دو تین بچے مل کرکھیلیں گے ایک چھپے گا اور دوسرے اسکو ڈھونڈیں گے ۔

کرکٹ (گلی کرکٹ) ۔ گلی محلوں میں ہلکی پھلکی تفریح کی غرض سے کھیل سکتے ہیں ۔

نوجوانوں کے لیے:۔

بیڈمنٹن: روزانہ تھوڑی دیر کے لئے کھیل سکتے ہیں ۔ گھر میں بھی کھیلا جا سکتا ہے ۔

سائیکلنگ:۔ ورزش والی اسپیشل سائیکل حاصل کریں یا روزمرہ عام چلنے والی سائیکل کچھ دیر کے لئے چلائیں ۔

واکنگ یا جاگنگ:۔ قریبی پارک میں جا کر کچھ دیر کے لئے چہل قدمی کریں اور اگر طبیعت اجازت دے جو دوڑ لگائیں ۔

فٹبال یا والی بال: کسی محلہ کی ٹیم کے ساتھ ہلکا پھلکا میچ کھیلیں ۔

بزرگوں کے لیے:۔

صبح کی چہل قدمی: ہلکی سی چہل قدمی اور پھر کافی سارا آرام قریبی باغیچہ میں ۔

ہلکی پھلکی یوگا ورزشیں:۔ یعنی ایسی ورزش جس میں کوئی مشقت نہ ہو ۔

پارک میں ہلکی سیر:۔ شام کے وقت معتدل موسم میں تھوڑی سی سیر کریں یعنی پارک میں جا کر پھول، بوٹے، درخت اور گھاس وغیرہ کو دیکھیں ۔

شطرنج یا دماغی کھیل : یعنی کارڈ یا بورڈ گیمز جن میں سے زیادہ محنت اور مشقت نہ ہو بلکہ دماغی تفریح ہو ۔  

ہر فرد کو چاہیے کہ وہ اپنی جسمانی طاقت، عمر، اور صحت کے مطابق کوئی نہ کوئی آسان کھیل کود کا انتخاب کرے ۔ ایسے کھیل جو دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ مل کر کھیلے جائیں وہ زیادہ خوشی اور ذہنی سکون کا ذریعہ بنتے ہیں۔

صحت مند زندگی کا راز: باقاعدہ کھیل کود

کھیل کود کی اہمیت 3
کھیل کود کی اہمیت 3

کھیل کود کا باقاعدہ معمول بنانا ایک صحتمند طرزِ زندگی کی علامت ہے۔ اس کے لیے کسی مہنگے کلب یا جم میں جانے کی ضرورت نہیں، آپ روزانہ تھوڑی دیر کے لیے پارک جا سکتے ہیں، گھر کے کسی کھلے حصے میں رسی کود سکتے ہیں یا محلے میں دوستوں کے ساتھ والی بال بھی کھیل سکتے ہیں۔

اگر آپ دن میں صرف 30 منٹ کا وقت کھیل کود کو دے دیں تو نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت میں بھی واضح بہتری آتی ہے۔ یاد رکھیں، کھیل کود صرف صحت کے لیے نہیں، خوشی کے لیے بھی ہے۔ اور خوشی ایک ایسا احساس ہے جو جسم کے ساتھ ساتھ روح کو بھی تازگی دیتا ہے۔

ایک گزارش:۔

صحت کی قدردانی اور صحت کے متعلق اردو میں آگاہی کے لئے ہم نے صحت دوست نام سے یہ ویب سائٹ بنائی ہے جس کا لنک یہ ہے
https://sehatdost.online/
اسی طرح کی سینکڑوں اور ویب سائٹس بھی انٹرنیٹ پر موجود ہیں مگر اکثر جھوٹی معلومات فراہم کررہے ہیں ۔ کچھ ایسی ہیں جو صحیح معلومات دے رہی ہیں مگر انگریزی میں ہیں جیسا کہ انگریزی کی ایک ویب سائٹ ویب ایم ڈی اور دوسری ڈبلیو ایچ او جن پر مستند ذرائع اور تحقیقات شامل کی جاتی ہیں ۔ ہماری ویب سائٹ پر بھی اُنہی کے حوالے نقل کئے جائیں گے ۔
صحت دوست کی ویب سائٹ پر مختلف کیٹگریز اور صحت کے متعلق سینکڑوں، ہزاروں مضامین آپکو مفت میں پڑھنے کو مل جائینگے ۔ نیچے دئیے گئے لنک پر آپ مختلف کیٹگریز کو دیکھ سکتے ہیں ۔
https://sehatdost.online/all-categories-of-sehatdost-online/
اگر آپکو ہماری ویب سائٹ پر موجود مضمون پسند آتا ہے تو اِسکو شئیر ضرور کریں ۔ واٹس ایپ، فیس بوک یا کسی بھی سوشل میڈیا پر شئیر کرکے ہماری اس جدوجہد میں حصہ ملائیں ۔ شکریہ ۔


کھیل کود بچوں کی نشوونما پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے؟

کھیل کود بچوں کی جسمانی، ذہنی اور معاشرتی نشوونما کو فروغ دیتا ہے، ان میں خود اعتمادی اور سیکھنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔

کیا صرف موبائل گیمز کھیلنا صحت کے لیے کافی ہے؟

نہیں، موبائل گیمز ذہن کو تفریح دیتے ہیں لیکن جسمانی صحت کے لیے حقیقی جسمانی سرگرمیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

روزانہ کتنا وقت کھیل کود کے لیے نکالنا چاہیے؟

کم از کم 30 منٹ روزانہ کسی نہ کسی جسمانی کھیل میں مشغول رہنا صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔