ورزش کی اہمیت:۔
صحت مند زندگی گزارنے کے لئے ورزش کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ ورزش کی اہمیت ہماری زندگی میں غذا اور نیند کی اہمیت کی طرح واضح اور عیاں ہے ۔ کہا جا سکتا ہے کہ جس طرح انسان کا زندہ رہنا غذا اور نیند کے بغیر ممکن نہیں بالکل ورزش کی اہمیت بھی کچھ اسی طرح ہے ۔ انسان کی زندگی میں جس طرح غذا، آرام اور نیند ضروری ہیں اسی طرح ورزش کی اہمیت بھی انسانی جسم کے لئے بے حد ضروری ہے۔ ورزش کرنے سے نہ صرف انسانی جسم مضبوط ہوتا ہے ۔ بلکہ دماغ کو بھی فرحت، صحت اور تازگی ملتی ہے ۔
Table of Contents
ورزش میں اعتدال ضروری ہے :۔
بہت سے لوگ ورزش کی اہمیت سے لاعلم ہوتے ہیں ۔ وہ کچھ ایسی غلطیاں بھی کر بیٹھتے ہیں کہ یا تو اس میں غلو کرتے کہ اتنی زیادہ ورزش کرنے لگے کہ اور کسی کام میں توجہ نہ رہی ۔ یا پھر اس سے مکمل طور پر بے توجہی اختیار کرتے ہیں اور سمجھنے لگتے ہیں کہ ورزش کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ حالانکہ دونوں ہی رویے صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔ بہترین راستہ اعتدال اور میانہ روی کا ہے ۔
ورزش کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ورزش کرتے وقت غلو کرنے کی بجائے اعتدال کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہئے۔ بہت زیادہ ورزش کرنے سے جسمانی اعضاء پر بوجھ پڑتا ہے اور پٹھوں میں کھنچاؤ اور تھکن پیدا ہوتی ہے۔ اسی طرح بہت کم ورزش بھی فائدہ مند ثابت نہیں ہوتی کیونکہ یہ جسم کو فعال رکھنے کے لئے ناکافی ہوتی ہے۔ ماہرین کی رائے ہے کہ ورزش وقفے وقفے سے کرنی چاہئے۔ روزانہ کی بنیاد پر مسلسل ورزش کرنے کے بجائے ایک دن ورزش اور ایک دن آرام کا وقفہ صحت کے لئے زیادہ مفید ہے۔ اس طرح جسم کو بحالی کا وقت ملتا ہے اور عضلات مضبوط ہوتے ہیں۔

ورزش کی اہمیت کس عمر میں زیادہ ہے؟
ورزش کی اہمیت نوجوانوں کے لئے خاص طور پر زیادہ ہے کیونکہ اس عمر میں جسمانی نشوونما ترقی کررہی ہوتی ہے اور جسم میں توانائی کا بہاؤ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ متوازن ورزش کا معمول بنائیں تاکہ ان کی جسمانی قوت، ذہنی صلاحیتیں اور مدافعتی نظام بہتر ہو سکے۔
اس کے برعکس بوڑھے افراد کے لئے ورزش کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کی شدت اور مقدار کو کم کرنا ضروری ہے کیونکہ ان کا جسم کمزور کی طرف جارہا ہوتا ہے اور زیادہ سخت ورزش نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ بوڑھے افراد ہلکی پھلکی ورزش جیسے چہل قدمی اور یوگا وغیرہ کو ترجیح دیں اور اسی کو معمول بنائیں ۔

موسمی احتیاط بھی ضروری ہے :۔
ورزش کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ایک اور احتیاط بھی ضروری ہے وہ یہ کہ شدید موسمی حالات میں رہیز کرنا چاہئے ۔ شدید گرمی کے موسم میں تیز دھوپ یا گرم جگہوں پر ورزش کرنے سے گریز کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اسی طرح شدید سردی میں بھی ورزش کرنے سے پہلے خود کو اچھی طرح ڈھانپ لینا چاہئے اور ایسی ورزش منتخب کرنی چاہئے جو جسم کو معتدل حرارت فراہم کرے۔ خاص طور پر سردیوں میں ورزش معمولات اور احتیاطیں بہت زیادہ بڑھ جاتی ہیں ۔ مثلاً اکثر لوگ ورزش کرنے کے بعد جم خانہ سے فوراً نکل پڑتے ہیں اور باہر کی ٹھنڈی ہوا سے اُنکو شدید نقصان ہوجاتا ہے ۔ اسی طرح گرمیوں میں جسم پہلے ہی بہت زیادہ حرارت میں ہوتا ہے پھر مزید اسکو مشقت میں ڈال کر انسان اپنے معدہ اور جسم کو خراب کر بیٹھتا ہے اس لئے شدید موسمی حالات میں احتیاط بہت ضروری ہے ۔

ورزش کی اہمیت کے باوجود کچھ افراد ضرورت سے زیادہ ورزش کرکے خود کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس کی ایک واضح مثال ایک معروف واقعہ جو کہ ویب سائٹ ہیلتھ لائن www.healthline.com پر موجود ہے جس میں بتایا گیا کہ ایک نوجوان نے زیادہ تیزی سے وزن کم کرنے کے لئے بے تحاشہ ورزش کی اور نتیجتاً اس کے دل کی صحت بری طرح متاثر ہوگئی ۔ اس طرح کے دیگر واقعات سے سبق ضرور حاصل کرنا چاہئے ۔ ورزش کی اہمیت کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ اعتدال اور احتیاط کو ہمیشہ پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔ لنک دیکھئے:۔
https://www.news-medical.net/news/20191104/Is-too-much-physical-activity-bad-for-the-heart.aspx
درست وقت کا انتخاب کریں:۔
ایک اور اہم پہلو اس کا درست وقت منتخب کرنا ہے۔ عام طور پر صبح کا وقت ورزش کے لئے بہترین سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس وقت ہوا تازہ ہوتی ہے اور جسم کو آکسیجن کی مناسب فراہمی یقینی بنتی ہے۔ اس کے برعکس رات دیر گئے ورزش کرنا مناسب نہیں کیونکہ اس سے نیند میں خلل واقع ہوسکتا ہے۔ دوپہر کے وقت بھی ورزش کرنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس وقت گرمی کی شدت زیادہ ہوتی ہے اور جسم زیادہ تھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔
غلط فہمیوں کا ازالہ:۔
ورزش کی اہمیت کے حوالے سے بہت سی غلط فہمیاں بھی عام ہیں۔ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ صرف بھاری اور سخت ورزش ہی فائدہ مند ہوتی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہلکی پھلکی ورزش بھی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ اسی طرح کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ورزش سے فوری نتائج حاصل ہوں گے جبکہ یہ ایک طویل مدتی عمل ہے جس کے فوائد آہستہ آہستہ ظاہر ہوتے ہیں۔ بہت سے لوگ ورزش کی اہمیت کو صرف وزن کم کرنے تک محدود سمجھتے ہیں جبکہ ورزش کا اصل مقصد مجموعی صحت کو بہتر بنانا ہوتا ہے۔ اصل تقاضا یہ ہے کہ اسے روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنایا جائے لیکن ضرورت سے زیادہ جوش یا جلدبازی سے پرہیز کیا جائے۔
خلاصہ:۔
ہر عمر کے افراد کے لئے ورزش کرنا ضروری تو ہے مگر نوجوانوں کو نسبتاً زیادہ جبکہ بوڑھوں کو محدود اور معتدل ورزش کرنی چاہئے۔ ضرورت سے زیادہ اور مسلسل ورزش کے بجائے وقفہ وقفہ سے ورزش کرنا جسم کے لئے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ورزش کا انتخاب کرنا بھی اہم ہے۔ درست وقت پر ورزش کرنا اور اس کے حوالے سے غلط فہمیوں کو دور کرنا ضروری ہے تاکہ ہم ورزش کی اہمیت کے حقیقی فوائد حاصل کر سکیں۔

اور یہ بھی یاد رکھیں کہ ورزش کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی اور شعور بیدار کرنا بھی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے تاکہ معاشرے میں صحت مند زندگی کے رجحانات فروغ پا سکیں۔ ورزش کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ہمیں چاہئے کہ اسے اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں اور ساتھ ساتھ اپنے ارد گرد کے لوگوں کو، اولادکو، دوستوں کو اور دیگر ملنے جلنے والے لوگوں کو بھی اس کی ترغیب دیں تاکہ ایک صحت مند اور توانا معاشرہ وجود میں آئے ۔
آخر میں ایک گزارش:۔
صحت کی قدردانی اور صحت کے متعلق اردو میں آگاہی کے لئے ہم نے صحت دوست نام سے یہ ویب سائٹ بنائی ہے جس کا لنک یہ ہے
https://sehatdost.online/
اسی طرح کی سینکڑوں اور ویب سائٹس بھی انٹرنیٹ پر موجود ہیں مگر اکثر جھوٹی معلومات فراہم کررہے ہیں ۔ کچھ ایسی ہیں جو صحیح معلومات دے رہی ہیں مگر انگریزی میں ہیں جیسا کہ انگریزی کی ایک ویب سائٹ ویب ایم ڈی اور دوسری ڈبلیو ایچ او جن پر مستند ذرائع اور تحقیقات شامل کی جاتی ہیں ۔ ہماری ویب سائٹ پر بھی اُنہی کے حوالے نقل کئے جائیں گے ۔
صحت دوست کی ویب سائٹ پر مختلف کیٹگریز اور صحت کے متعلق سینکڑوں، ہزاروں مضامین آپکو مفت میں پڑھنے کو مل جائینگے ۔ نیچے دئیے گئے لنک پر آپ مختلف کیٹگریز کو دیکھ سکتے ہیں ۔
https://sehatdost.online/all-categories-of-sehatdost-online/
اگر آپکو ہماری ویب سائٹ پر موجود مضمون پسند آتا ہے تو اِسکو شئیر ضرور کریں ۔ واٹس ایپ، فیس بوک یا کسی بھی سوشل میڈیا پر شئیر کرکے ہماری اس جدوجہد میں حصہ ملائیں ۔ شکریہ ۔
کیا ہر روز ورزش کرنا مفید ہے؟
نہیں، ورزش ہر روز کرنا مفید نہیں۔ وقفے وقفے سے ورزش کرنی چاہئے تاکہ جسم کو آرام مل سکے۔
بوڑھے افراد کتنی ورزش کریں؟
بوڑھے افراد کو ہلکی پھلکی ورزش کرنی چاہئے، جیسے واک یا ہلکی پھلکی ورزشیں، جو ان کے جوڑوں اور عضلات پر دباؤ نہ ڈالیں۔
ورزش کا بہترین وقت کون سا ہے؟
صبح کا وقت ورزش کے لئے سب سے بہترین سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس وقت توانائی کی سطح بلند ہوتی ہے اور تازہ ہوا صحت کے لئے مفید ہے۔
ورزش کی زیادتی سے کیا نقصان ہوسکتا ہے؟
ورزش کی زیادتی پٹھوں اور جوڑوں کے درد، جسمانی تھکن اور بعض اوقات دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔
شدید موسم میں ورزش کیسے کرنی چاہئے؟
شدید گرمی اور شدید سردی میں ورزش احتیاط سے کرنی چاہئے۔ گرمی میں زیادہ پانی پیئیں اور سردی میں گرم لباس استعمال کریں تاکہ موسم کے اثرات سے محفوظ رہیں۔