All Information is 4 education Purpose only — consult a doctor BeforeAnyAction

About

About SehatDost.online

صحت دوست ڈاٹ آن لائن ہمارا ایک آن لائن اردو پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے سے ہم مستند طبی معلومات، گھریلو تدابیر، غذائی رہنمائی اور جدید تحقیق پر مبنی مشورے عام فہم انداز میں عوام الناس کے لئے پیش کریں گے ۔ ہماری کوشش ہے کہ پیچیدہ طبّی اصطلاحات اور مشکل زبان کے بجائے سادہ طرز تحریر اپنایا جائے، تاکہ ہر عمر اور ہر طرح کے لوگوں کے لئے اس سہولت سے فائدہ اٹھانا آسان ہوجائے ۔
یہ ویب سائٹ خاص طور پر اردو زبان میں ہوگی ۔ تاکہ پاکستان سمیت اُن تمام برادریوں تک صحت کی آگاہی پہنچائی جا سکے جہاں اردو ہی بنیادی ذریعۂ ابلاغ ہے۔ ہم روزمرہ مسائل جیسے ذیابیطس، بلڈ پریشر، موسمی بخار، متوازن غذا، وزن میں کمی کے عملی طریقے، شوگر، ذہنی تناؤ اور نیند کی خرابی وغیرہ پر مفصل مضامین آپکی خدمت میں پیش کریں گے ۔
ہماری ٹیم ہر تحریر سے پہلے قابلِ اعتماد بین الاقوامی و مقامی ذرائع، تحقیقی جرنلز اور ماہرینِ صحت کی آراء کا جائزہ لیتی ہے، تاکہ پڑھنے والے کو صحیح اور بروقت معلومات دستیاب ہوں۔ ساتھ ہی ہم واضح کرتے ہیں کہ ویب سائٹ پر شائع شدہ مواد عمومی رہنمائی کے لیے ہے ۔ کسی بھی علاج یا دوائی کے آغاز سے قبل مستند ڈاکٹر سے مشورہ کرنا لازم ہے۔
ہمارا مقصد صرف معلومات کی فراہمی نہیں بلکہ ایک بااعتماد اور فائدہ مند عوامی فارم تشکیل دینا ہے جہاں لوگ سوال پوچھ سکیں گے، تجربات بانٹ سکیں گے اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

SehatDost Online FREE Urdu articles for Health Issues and solutions

Let us walk together on the path to better health — only at SehatDost.online.