گرمی کے مشروبات: 7 بہترین شربت
پاکستان جیسے گرم اور مرطوب موسم والے ملک میں جب سورج آگ برسانے لگتا ہے اور جسم پسینے میں بھیگنے لگتا ہے تو ہم سب کو ایسے شربت یعنی مشروبات چاہئے ہوتے ہیں جو نہ صرف جسم کو ٹھنڈک پہنچائیں بلکہ طبی لحاظ سے بھی فائدہ مند ہوں۔ آج کے جدید دور میں مصنوعی فلیورز اور کیمیکل سے بھرے مشروبات کا استعمال بڑھ چکا ہے لیکن مرحبا کے قدرتی اور خالص اجزاء سے تیار کردہ شربت نہ صرف ذائقہ میں عمدہ ہیں بلکہ صحت پر خوشگوار اثرات بھی ڈالتے ہیں۔ خاص طور پر گرمی کے مشروبات کی تلاش کرنے والوں کے لیے یہ سات قدرتی مشروبات کسی نعمت سے کم نہیں۔ یہ مشروبات پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کسی بھی مارکیٹ سے بہ آسانی مل جاتے ہیں ۔
Table of Contents
ان مشروبات میں سے ہر ایک میں نہ صرف ذائقے کا توازن موجود ہے بلکہ جسم کے مختلف اعضا پر طبی طور پر اچھے اثرات بھی موجود ہیں ۔
شربت بزوری : جگر کی طاقت کے لئے
سب سے پہلے بات کرتے ہیں مرحبا شربت بزوری کی۔ یہ شربت طبی لحاظ سے نہایت مؤثر ہے کیونکہ یہ جگر کو طاقت دیتا ہے، گردوں کو صاف کرتا ہے اور خون کو بھی صاف کرتا ہے۔ گرمیوں میں اکثر افراد پیشاب کی جلن، جگر کی کمزوری یا معدہ کی خرابی جیسے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں، ایسے میں مرحبا شربت بزوری ایک بہترین انتخاب ہے۔ اس کا استعمال بھی بہت آسان ہے ۔ بالغ حضرات دو بڑے چمچ یعنی ایک گلاس پانی میں ملا کر پی سکتے ہیں ۔ بہتر ہوگا خالی پیٹ پئیں ۔ جبکہ بچوں کے لیے دو چھوٹے چمچ ایک گلاس میں کافی ہیں۔ اس شربت کی مزید تفصیل اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں:۔
Marhaba Sharbat Bazuri
شربت الائچی : خوشبو اور تازگی

اگر آپ گرمی کے مشروبات میں ذائقے کے ساتھ خوشبو بھی تلاش کر رہے ہیں تو مرحبا شربت الائچی اس مقصد کے لیے ایک بہترین شربت ہے ۔ خالص الائچی کے عرق سے تیار کردہ یہ شربت کسی قسم کے کیمیکل یا مصنوعی خوشبو سے پاک ہوتا ہے۔ اسکی خوشبو اتنی دلکش ہوتی ہے کہ شربت پیتے ہی ذہنی تھکن دور ہوجاتی ہے اور دل کو فرحت ملتی ہے ۔ اس کی خوشبو انسان کو تازگی کا احساس دلاتی ہے۔ اسے پینے کا طریقہ بھی بہت سادہ ہے ۔
صرف دو بڑے چمچ شربت کو ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں مکس کریں اور خوب ہلا کر پی لیں۔ اس کی ایک بوتل میں 32 گلاس تقریبا بن جاتے ہیں ۔ اس قدرتی مشروب کی مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ کیجیے:۔
Marhaba Sharbat Elaichi
شربت گلاب: تازگی کا زبردست احساس

گرمی کے مشروبات میں ایک اور نہایت اہم اور روایتی مشروب ہے مرحبا شربت گلاب۔ گلاب کے پھولوں سے تیار کیا گیا یہ شربت نہ صرف دل اور دماغ کو سکون بخشتا ہے بلکہ معدہ اور آنتوں کو بھی طاقت دیتا ہے۔ ایسے افراد جو ذہنی دباؤ، بے چینی یا نیند کی کمی میں مبتلا ہوں، ان کے لیے یہ ایک نعمت ہے۔ اسکا مرکزی عنصر یعنی گلاب ایسی قدرتی راحت بخش چیز ہے کہ اسکا نام سنتے ہی انسان کو تازگی محسوس ہونے لگتی ہے ۔ اس شربت کا استعمال بھی انتہائی آسان ہے ۔ دو بڑے چمچ شربت ایک گلاس پانی میں ملا کر استعمال کریں۔ اس کی مکمل تفصیل اس لنک پر دستیاب ہے:۔
Marhaba Sharbat Gulab
شربت صندل: فرحت بخش
اسی طرح مرحبا شربت صندل کو بھی گرمی کے مشروبات میں خاص مقام حاصل ہے۔ یہ نہایت فرحت بخش اور ٹھنڈک پہنچانے والا مشروب ہے جو دل کی دھڑکن تیز ہونے، گھبراہٹ، پیشاب میں جلن اور صفراوی دست جیسے مسائل میں مفید ہے۔ گرمی کے دنوں میں جب جسمانی توانائی کم ہو جائے تو یہ مشروب جسم میں نئی جان ڈال دیتا ہے۔ ایک گلاس پانی میں دو بڑے چمچ شربت ملا کر استعمال کرنے سے فوری راحت محسوس ہوتی ہے ۔ روایتی کیمیکل والے مشروبات اور جوسز سے یہ والا شربت ہزار درجہ بہتر ہے ۔ ۔ تفصیلات کے لیے لنک یہ ہے:۔
Marhaba Sharbat Sandal
شربت گلبہار: چڑچڑے پن کا زبردست حل
گرمیوں کے لیے ایک منفرد اور مزے دار مشروب ہے مرحبا شربت گلبہار۔ یہ ایک ہمہ موسمی مشروب ہے جو صرف گرمی میں ہی نہیں بلکہ سردیوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن گرمی میں اس کی اہمیت کئی درجہ بڑھ جاتی ہے۔ یہ پیاس بجھاتا ہے، جسم کو ٹھنڈک دیتا ہے، اور طبیعت کو خوشگوار بناتا ہے۔ خاص طور پر بچوں اور خواتین میں یہ بہت مقبول ہے ۔ کیونکہ بچوں اور خواتین میں عموماً گرمی کی وجہ سے چڑچڑاپن بہت زیادہ ہوتا ہے اور یہ شربت اس چڑچڑے پن کا بہترین حل ہے ۔ اسے بھی دوچمچ شربت ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Marhaba Sharbat Gulbahar
شربت املی آلو بخارا: دفاعی نظام کو مضبوط بنائیں

مرحبا شربت املی آلو بخارا ایک قدرتی امتزاج ہے جو گرمی کے مشروبات میں نہ صرف نیا ذائقہ لے کر آتا ہے بلکہ جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔ یہ شربت ہاضمہ درست کرتا ہے، سانس کی بیماریوں میں مفید ہے اور جسم کی اندرونی گرمی کو ختم کرتا ہے۔ اسے دوچمچ شربت پانی میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے اور روزانہ استعمال سے جسم میں نرمی اور ہلکاپن محسوس ہوتا ہے۔
Marhaba Sharbat Imli Aloo Bukhara
شربت انار: دل و جگر کا ٹانگ

اور آخر میں بات کرتے ہیں مرحبا شربت انار کی۔ انار کو قدرت نے بے شمار فوائد سے نوازا ہے اور اس کے جوس سے تیار کردہ یہ شربت دل و جگر کے لیے ٹانک کا کام دیتا ہے۔ گرمی کے مشروبات میں اس کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کہ یہ جسم کو ٹھنڈک دیتا ہے، بھوک بڑھاتا ہے، متلی اور الٹی میں مفید ہے اور دست روکنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ اسے بھی دو چمچ شربت کو پانی میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔
Marhaba Sharbat Anar
یہ تمام مشروبات نہ صرف ذائقہ دار ہیں بلکہ ان کے فوائد سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ گرمی کے مشروبات کی جب بھی بات ہو تو صرف ٹھنڈک کا احساس ہی کافی نہیں بلکہ یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ وہ مشروب طبی لحاظ سے بھی مفید ہے یا نہیں۔ مرحبا کے یہ ساتوں مشروبات قدرتی اجزاء سے تیار کیے گئے ہیں، کسی قسم کے کیمیکل یا نقصان دہ مواد سے پاک ہیں اور ان کی تیاری میں معیار اور صفائی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔
ہر فرد کو چاہیے کہ گرمیوں میں مصنوعی مشروبات سے بچتے ہوئے قدرتی اور طبی فوائد سے بھرپور شربت استعمال کرے تاکہ نہ صرف پیاس بجھے بلکہ جسم بھی تندرست رہے۔ گرمی کے مشروبات میں مرحبا کی یہ پیشکش ایک مکمل حل ہے جو صحت، ذائقہ، ٹھنڈک اور راحت کا حسین امتزاج ہے۔
آخر میں ایک گزارش:۔
صحت کی قدردانی اور صحت کے متعلق اردو میں آگاہی کے لئے ہم نے صحت دوست نام سے یہ ویب سائٹ بنائی ہے جس کا لنک یہ ہے
https://sehatdost.online/
اسی طرح کی سینکڑوں اور ویب سائٹس بھی انٹرنیٹ پر موجود ہیں مگر اکثر جھوٹی معلومات فراہم کررہے ہیں ۔ کچھ ایسی ہیں جو صحیح معلومات دے رہی ہیں مگر انگریزی میں ہیں جیسا کہ انگریزی کی ایک ویب سائٹ ویب ایم ڈی اور دوسری ڈبلیو ایچ او جن پر مستند ذرائع اور تحقیقات شامل کی جاتی ہیں ۔ ہماری ویب سائٹ پر بھی اُنہی کے حوالے نقل کئے جائیں گے ۔
صحت دوست کی ویب سائٹ پر مختلف کیٹگریز اور صحت کے متعلق سینکڑوں، ہزاروں مضامین آپکو مفت میں پڑھنے کو مل جائینگے ۔ نیچے دئیے گئے لنک پر آپ مختلف کیٹگریز کو دیکھ سکتے ہیں ۔
https://sehatdost.online/all-categories-of-sehatdost-online/
اگر آپکو ہماری ویب سائٹ پر موجود مضمون پسند آتا ہے تو اِسکو شئیر ضرور کریں ۔ واٹس ایپ، فیس بوک یا کسی بھی سوشل میڈیا پر شئیر کرکے ہماری اس جدوجہد میں حصہ ملائیں ۔ شکریہ ۔
گرمی کے لیے سب سے بہترین قدرتی مشروب کون سا ہے؟
مرحبا شربت بزوری ایک بہترین قدرتی مشروب ہے جو جگر، معدہ اور گردوں کو تقویت دیتا ہے اور گرمی میں جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔
گرمیوں میں کون سا مشروب ذہنی دباؤ اور بے چینی کم کرتا ہے؟
مرحبا شربت گلاب ذہنی سکون، بے چینی میں آرام اور ہاضمے میں بہتری کے لیے مؤثر مشروب ہے۔
گرمی کے مشروبات بچوں کے لیے کون سے مناسب ہیں؟
مرحبا شربت گلبہار اور شربت الائچی بچوں کے لیے ذائقہ دار اور محفوظ قدرتی مشروبات ہیں۔
شربت انار کے کیا فائدے ہیں؟
شربت انار دل و جگر کو طاقت دیتا ہے، پیاس بجھاتا ہے، بھوک بڑھاتا ہے اور متلی و دست میں مفید ہے۔