قبض کا علاج کیوں ضروری ہے؟
قبض ایک ایسی بیماری ہے جو بظاہر عام لگتی ہے لیکن درحقیقت یہ تمام جسمانی بیماریوں کی ماں یعنی “ام الامراض” کہلاتی ہے۔ جب آنتیں وقت پر خالی نہ ہوں تو پورا نظامِ ہضم متاثر ہوتا ہے اور انسان سستی، چڑچڑاپن، سر درد، بواسیر، بدہضمی، معدے کی گرمی اور جلدی امراض جیسے مسائل کا شکار ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قبض کا علاج فوری اور سنجیدگی سے کرنا نہایت ضروری ہے۔ اگر قبض کا علاج بروقت نہ کیا جائے تو یہ طویل المدتی بیماریاں پیدا کرسکتا ہے جن میں دماغی تناؤ، دل کے مسائل، نیند کی کمی اور جسمانی تھکن نمایاں ہیں۔ لہٰذا غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔
Table of Contents
اکثر لوگ قبض کا علاج نظر انداز کردیتے ہیں مگر یاد رکھیں کہ قبض سے بدن میں زہریلے فضلات جمع ہوجاتے ہیں ۔ جو کہ بدن کے افعال میں رکاوٹ بننے لگتے ہیں اور دل کے افعال خاص طور پر متاثر ہوتے ہیں ۔ دل کے افعال قبض کی بیماری سے کس طرح متاثر ہوتے ہیں وہ آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں ۔۔۔۔ مکمل تفصیلات
اس لئے کہا جا سکتا ہے کہ قبض کے علاج کی دو بڑی وجوہات ہیں جو بہت اہم ہیں ۔ پہلا یہ کہ ام الامراض ہے یعنی اسکا علاج کرنے سے کئی بیماریاں ختم ہوجائیں گی ۔ اور دوسرا یہ کہ دل کے افعال پر براہ راست یہ اثر ڈالتی ہے ۔
قبض سے بچاؤ کے لیے ایک سادہ مگر مؤثر طرزِ زندگی
پاکستانی معاشرے میں سادہ طرزِ زندگی اپنانا آج بھی ممکن ہے، جو قبض کا علاج اور اس سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ بن سکتی ہے۔ اکثر لوگ بڑی بڑی دوائیاں استعمال کرتے ہیں مگر اسکے مستقل علاج کے لئے میرا مشورہ یہی ہے کہ سب سے پہلے اپنی روٹین اور روزمرہ کی ترتیبات میں تبدیلی لے آئیں ۔ روزانہ صبح جلدی اُٹھنا، کم از کم 20 منٹ کی واک، اپنے چھوٹے موٹے کام خود کرنا جیسے پنکھا چلانا، اپنے کپڑے استری کرنا، پانی خود اٹھ کر پینا یا مختلف بکھری ہوئی چیزیں اپنی جگہ رکھنا ۔ یہ سب چیزیں صرف جسمانی حرکت کا سبب نہیں بلکہ ان سے انسان کا دماغ بھی پرسکون رہتا ہے اور برے خیالات اور وساوس سے محفوظ رہتا ہے ۔
اس کے علاوہ قبض سےبچاؤ کے لئے غصے اور ٹینشن سے بچنا بھی اہم ہے، کیونکہ ذہنی دباؤ کا براہِ راست اثر آنتوں کے فعل پر ہوتا ہے۔ دن میں کچھ وقت ذکر، تسبیح یا مراقبہ کے لیے نکالنا نہ صرف ذہن کو سکون دیتا ہے بلکہ نظامِ ہضم کو بھی بہتر بناتا ہے۔ یہی چھوٹے چھوٹے اصول قبض کا علاج بن سکتے ہیں اگر انہیں باقاعدگی سے اپنایا جائے۔ اور اپنی زندگی کو ان کے مطابق ڈھال لیا جائے تو پھر کسی دوائی کی ضرورت نہ رہے گی ۔ بلکہ کوئی بھی مرض نہ ہوگا کیونکہ جب قبض ام الامراض کا علاج ہوگیا تو ننانوے فیصد بیماریاں خود ہی دور ہوجائینگی ۔
پاکستانی پھل اور سبزیاں جو قدرتی علاج ہیں:۔
پاکستانی زمین میں اللہ تعالیٰ نے ایسے بے شمار پھل اور سبزیاں پیدا فرمائی ہیں جو قدرتی طور پر قبض کا علاج فراہم کرتی ہیں۔ انار، سیب، پپیتا، خربوزہ، تربوز اور کیلا، یہ تمام پھل فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو آنتوں کی صفائی میں مدد دیتے ہیں۔
سبزیوں میں پالک، تورئی، کدو، گھیا، شلجم، اور گاجر ایسی سبزیاں ہیں جو نرمی پیدا کرکے آنتوں کے عمل کو تیز کرتی ہیں۔ دہی، لسی اور چھاچھ جیسی قدرتی غذائیں نظامِ ہضم کو بہتر بناتی ہیں۔ ان چیزوں کو روزانہ کی خوراک میں شامل کرنا قبض کا علاج کا قدرتی طریقہ ہے جو ہر شخص کو اپنانا چاہیے۔
پہلے وقتوں میں طبیب حضرات کسی بھی مریض کو کسی بھی مرض میں سب سے پہلے کھانے پینے پر اس طرح پابندی لگاتے تھے کہ اوپر مذکور چیزیں لکھ کر دیتے ہیں کہ کچھ دن کے لئے صرف یہی پھل اور صرف یہی سبزیاں کھائیں تاکہ معدہ کو سکون ملے اور قبض کا خاتمہ ہو ۔ نتیجتاً بہت ساری بیماریاں اسی سے ختم ہوجاتی تھی پھر جو بچ جاتی اُسکے لئے دوا تجویز کی جاتی کہ وہ اصل بیماری تھی ۔ پھر علاج بھی آسانی سے ہوجاتا تھا ۔ ورنہ اگر معدہ میں پہلے ہی تکلیفیں بھری ہوئی ہوں تو دوائی بھی اکثر ضائع ہوجاتی ہے ۔
گھریلو اشیاء جو قبض کا آسان اور سستا علاج ہیں
ہمارے گھروں میں ہی کئی ایسی چیزیں موجود ہیں جن سے بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے قبض کا علاج ممکن ہے۔ یہ چیزیں ہمارے لئے خزانہ سے کم نہیں ہیں ۔ ان کی لسٹ ہر گھر میں موجود ہونی چاہئے یا پھر گھریلو کچن سنبھالنے والی عورتوں کو یہ چیزیں زبانی یاد کروادینی چاہئے کیونکہ ایک مشہور مقولہ ہے کہ ہماری بیماریوں کی شروعات کچن سے ہوتی ہے اور ختم بھی کچن سے ہی ہوسکتی ہیں ۔ تو ایسے خزانے اور قیمتی چیزیں معلومات عامہ کے لئے عام کرنی چاہئے ۔ مثلاً:۔
۔1۔ چھلکا اسپغول: آنتوں کی صفائی کا بہترین ذریعہ ۔ خاص طور پر ہفتہ میں ایک یا دو دن دودھ کے ساتھ یا شربت کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ بالخصوص اگر نہار منہ سیون اپ کی بوتل میں شامل کرکے پی لیا جائے تو بھی فوراً اثر ہوتا ہے ۔ البتہ اسکا روز کا معمول نہیں بنانا چاہئے ۔
۔2۔ زیتون کا تیل: ایک یا دو قطرے نیم گرم پانی کے ساتھ ۔ البتہ اسمیں یہ خیال کیا جائے کہ زیتون اچھی کوالٹی کا ہو جو پینے کے لئے موزوں ہو ۔ ایک یا دو قطرے نیم گرم دودھ میں بھی استعمال کرسکتے ہیں مگر روزانہ نہ کریں ۔
۔3۔ نمکول: جسمانی نمکیات کی کمی دور کرتا ہے ۔ اکثر بڑی بڑی چیزوں کی بجائے ایک سستا اور بہترین او آر ایس کا ساشہ بھی کافی ہوجاتا ہے ۔
۔4۔ دارچینی کا قہوہ: آنتوں میں حرکت پیدا کرتا ہے ۔ یہ بھی کچن میں موجود ایک قدرتی دوائی ہے جو ہر گھر میں موجود ہوتی ہے ۔ اگر دار چینی کا قہوہ ہلکی آنچ پر مناسب مقدار کے ساتھ بنا لیا جائے تو اس سے بہتر علاج نہیں ہوسکتا ۔ زیادہ دارچینی شامل نہ کریں ۔
۔5۔ خشک انجیر: فائبر سے بھرپور ۔ رات کو بھگوکر رکھیں اور صبح کو پانی سمیت استعمال کریں ۔ زیادہ دنوں تک مسلسل استعمال نہ کریں بلکہ ہفتہ میں ایک یا دومرتبہ دو تین انجیریں کافی رہیں گی ۔
۔6۔ کلونجی: سادہ پانی یا دہی کے ساتھ یا مختلف سالن بناتے وقت ہلکی مقدار میں شامل کرسکتے ہیں ۔ یہ اتنی مفید چیز ہے کہ اسکے جتنے فوائد بیان کئے جائیں وہ کم ہیں ۔

۔7۔ سونف اور اجوائن: کھانے کے بعد استعمال کریں ۔ یہ دونوں چیزیں اگر گھر میں موجود ہیں اور گھر میں کوئی شخص پیٹ کے امراض میں مبتلا ہے تو یہ بڑا خسارہ ہے کہ اتنی بڑی دوا کے ہوتے ہوئے بھی آپ تکلیف برداشت کررہے ہیں ۔ سونف کو تھوڑی دیر کے لئے منہ میں رکھ کر چبائیں اور پھر منہ سے باہر اگل دیں اور کچھ دیر چہل قدمی کریں اور پھر جادو اثر تبدیلی آپکو خود نظر آجائیگی ۔
۔8۔ آملہ: قبض ختم کرنے کے ساتھ معدے کو بھی ٹھنڈک دیتا ہے ۔ بالخصوص مربہ آملہ جو کسی بھی پنسار کی دوکان سے بہ آسانی مل جاتا ہے ۔ اور مرحبا کا تیارکردہ مربہ آملہ کا ڈبہ ہر سپر اسٹور سے مل جاتا ہے ۔ ایک یا دودانے مربہ کے اگر دن میں کھا لئے جائیں تو بے تحاشہ فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔
ان تمام گھریلو نسخوں سے کئی افراد نے قبض کا علاج کامیابی سے کیا ہے۔ اوریہ سالہا سال کے مجرب نسخے ہیں ۔
مستند یونانی ادویات:۔
اگر گھریلو اقدامات ناکافی محسوس ہوں تو مستند اداروں کی تیار کردہ محفوظ ادویات موجود ہیں۔ قرشی کا تیار کردہ اسپغول ہائی کوالٹی سیلیم میں فائبر کا خزانہ ہے؛ روزانہ ایک تا دو چمچ لیا جائے تو مسلسل نرمی پیدا ہوتی ہے
Qarshi Industries (Pvt) Ltd.
۔ اجمل دواخانہ کی اجملان گولی یا سفوف پرانی قبض میں آزمودہ ہے
Ajmal Herbal۔
ہمدرد کی مفتا ٹیبلٹ قدرتی جلابی اجزا سے تیار شدہ ہوتی ہے اور باآسانی مقامی میڈیکل اسٹور سے مل جاتی ہے
pk.hamdardglobal.com۔
ان ادویات کے ساتھ پانی کی مقدار دگنی رکھنا نہ بھولیں تاکہ قبض کا علاج ضمنی اثرات سے محفوظ رہے۔
پاکستانی عوام میں قبض کی سب سے بڑی 7 وجوہات
قبض صرف ایک جسمانی مسئلہ نہیں بلکہ ایک طرزِ زندگی کا نتیجہ بھی ہے۔ بعض اوقات ہماری زندگی میں بہت ساری ایسی چیزیں شامل ہوجاتی ہیں جو ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہوتی ہیں ۔ پھر جب مختلف بیماریاں گھیر لیتی ہیں تو ہم دوائیاں بھی کرتے ہیں اور مختلف علاج بھی کرتے ہیں مگر کسی کی توجہ اس طرح نہیں جاتی کہ ہماری روزمرہ رروٹیں میں کہیں کچھ غلط چیزیں تو شامل نہیں ہوگئی ہیں ؟ ۔
پاکستان میں خاص طور پر درج ذیل عادات قبض کا علاج میں رکاوٹ بنتی ہیں:۔
۔1۔ زیادہ مرچ مصالحے والا کھانا
۔2۔ بازاری فاسٹ فوڈ اور چکنائی سے بھرپور اشیاء
۔3۔ دن بھر بیٹھے رہنے والا طرز زندگی
۔4۔ ورزش نہ کرنا یا واک سے گریز

۔5۔ پانی کم پینا
۔6۔ سونے جاگنے کے بے ترتیب اوقات
۔6۔ ذہنی دباؤ، غصہ، ٹینشن
ان تمام اسباب سے بچنا ہی قبض کا علاج کی اصل بنیاد ہے۔ اگر ان میں سے کوئی بھی چیز آپکی زندگی میں ہے تو پہلے اُسکا حل کریں ۔ اگر غصہ اور ٹینشن ہے تو اسکے لئے مراقبہ کریں ۔ اگر پانی کم پی رہے ہیں تو اسکا اہتمام کریں کہ ایک یا دو بوتل روزانہ صبح کو بھر کر رکھ لیں کہ یہ پوری آپ نے ایک دن میں مکمل پی لینی ہیں ۔ اسی طرح گھریلو کھانے میں بھی اگرچہ جتنے بھی خالص اجزاء ہوں مگر مرچ مصالحے تیز ہوں تو یقیناً نقصان دہ ہوں گے ۔
قدرتی طریقے — نیند، پانی، سادہ خوراک
قبض کا ایک اہم علاج اپنی روزمرہ زندگی میں کچھ چیزوں کو شامل کرنے سے بھی ہوسکتا ہے ۔

یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں قدرت کا تقاضا بھی ہیں اور ہماری جسمانی ضروریات بھی ہیں ۔ اگر انکا خیال کرلیا جائے اور بہترین نظم الاوقات بنا لیا جائے تو بھی علاج کی ضرورت باقی نہ رہے گی ۔
۔1۔ رات کو جلد سونا اور مکمل نیند لینا
۔2۔ دن بھر میں کم از کم 10-12 گلاس پانی
۔3۔ ہر کھانے کے بعد تھوڑی چہل قدمی
۔4۔ کھانے کی مقدار میں کمی
۔5۔ زیادہ فائبر والی خوراک
۔6۔ پیٹ بھرا ہونے پر نہ کھانا
۔7۔ ہر روز ایک وقت پر واش روم جانا
اکثر اوقات قبض نیند کی کمی، موسم کی تبدیلی، زیادہ سفر، یا پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ لہٰذا یہ روٹین اپنانے سے قبض کا علاج نہایت آسان ہوجاتا ہے۔
ایک گزارش:۔
صحت کی قدردانی اور صحت کے متعلق اردو میں آگاہی کے لئے ہم نے صحت دوست نام سے یہ ویب سائٹ بنائی ہے جس کا لنک یہ ہے
https://sehatdost.online/
اسی طرح کی سینکڑوں اور ویب سائٹس بھی انٹرنیٹ پر موجود ہیں مگر اکثر جھوٹی معلومات فراہم کررہے ہیں ۔ کچھ ایسی ہیں جو صحیح معلومات دے رہی ہیں مگر انگریزی میں ہیں جیسا کہ انگریزی کی ایک ویب سائٹ ویب ایم ڈی اور دوسری ڈبلیو ایچ او جن پر مستند ذرائع اور تحقیقات شامل کی جاتی ہیں ۔ ہماری ویب سائٹ پر بھی اُنہی کے حوالے نقل کئے جائیں گے ۔
صحت دوست کی ویب سائٹ پر مختلف کیٹگریز اور صحت کے متعلق سینکڑوں، ہزاروں مضامین آپکو مفت میں پڑھنے کو مل جائینگے ۔ نیچے دئیے گئے لنک پر آپ مختلف کیٹگریز کو دیکھ سکتے ہیں ۔
https://sehatdost.online/all-categories-of-sehatdost-online/
اگر آپکو ہماری ویب سائٹ پر موجود مضمون پسند آتا ہے تو اِسکو شئیر ضرور کریں ۔ واٹس ایپ، فیس بوک یا کسی بھی سوشل میڈیا پر شئیر کرکے ہماری اس جدوجہد میں حصہ ملائیں ۔ شکریہ
قبض کا فوری علاج کیا ہے؟
چھلکا اسپغول ایک یا دو چمچ نیم گرم دودھ یا پانی کے ساتھ فوری اثر دیتا ہے۔
کیا روزانہ واک کرنے سے قبض ٹھیک ہوسکتی ہے؟
جی ہاں، روزانہ 20 منٹ کی واک آنتوں کے فعل کو بہتر بناتی ہے اور قدرتی طور پر قبض کا علاج بن جاتی ہے
کیا صرف اسپغول سے قبض کا علاج مکمل ہو جاتا ہے؟
اسپغول فائبر دیتا ہے مگر متوازن غذا، پانی اور حرکت کے بغیر مکمل افاقہ ممکن نہیں، اس لیے ہمہ گیر روٹین اپنائیں۔
کیا لمبا عرصہ قبض رہنے سے دل کے امراض بڑھتے ہیں؟
کیا مرچ کم کرنے سے واقعی فائدہ ہوتا ہے؟
مرچ مصالحہ آنتوں کی جھلی میں جلن پیدا کر کے پانی جذب کرواتا ہے، اس لیے مسالہ کم کر کے قبض کا علاج میں تیزی آتی ہے۔