All Information is 4 education Purpose only — consult a doctor BeforeAnyAction

FREE Articles

Muft me Sehat ki Maloomat Haasil karyn. SehatDost.online ko apny pass Mehfooz kar lyn.

No Registration

Koi Registration ya membership ki Zaroorat nahi. SehatDost.online ko save karyn or Parhna Shuru kardyn. 

First Urdu Health Site

Urdu Parhny walon k liye ek Unique gift hai Yeh SehatDost.online. Apki Sehat ka Best Dost.

صحت مند زندگی: 3 اصول ۔ کامیابی، سکون اور خوشیوں کا زینہ

by | Jun 24, 2025 | All Articles, Preventive Health (احتیاطی تدابیر)۔ | 0 comments

صحت مند زندگی: کامیابی، سکون اور خوشیوں کا زینہ

زندگی کو اگر ایک نعمت کہا جائے تو صحت اس نعمت کا سب سے قیمتی پہلو ہے۔ اگر انسان کے پاس دنیا کی ساری دولت، شان و شوکت، گاڑیاں، بنگلے اور اعلیٰ کھانے موجود ہوں لیکن صحت نہ ہو تو وہ سب بے کار لگنے لگتا ہے۔ صحت مند زندگی سے نہ صرف جسمانی سکون ملتا ہے بلکہ اس کے ذریعے انسان کو روحانی اطمینان اور تشفی بھی حاصل ہوتی ہے۔ آج ہم آپکو صحت مند زندگی کے تین ایسے بنیادی اصولبتائیں گے جنہیں اپنائے بغیر ایک کامیاب، خوشحال اور باوقار زندگی ممکن نہیں۔

کیا ہے صحت مند زندگی؟

یہ سوال اکثر ذہن میں آتا ہے کہ آخر صحت مند زندگی کا مطلب کیا ہے؟ کیا صرف بیماریوں سے بچاؤ ہی صحت مندی ہے؟ یا یہ ایک مکمل طرزِ زندگی کا نام ہے؟ دراصل صحت مند زندگی ایک ایسا طرزِ حیات ہے جس میں انسان کی جسمانی، ذہنی، اور روحانی کیفیات متوازن ہوں۔ ایسا شخص نہ صرف بیماریوں سے محفوظ ہوتا ہے بلکہ ذہنی دباؤ، افسردگی، چڑچڑاپن اور تھکن جیسے نفسیاتی مسائل سے بھی دور رہتا ہے۔

صحت مند زندگی کا مفہوم صرف یہ نہیں کہ آپ دوئیں نہیں کھا رہے بلکہ بلکہ اسکا مطلب ہوتا ہے کہ خود کو بیماریوں سے بچانے کے لئے آپ ایسا طرزِ زندگی اپناتے ہیں جس میں خوراک، ورزش، نیند، ذہنی سکون، تعلقات اور روحانی پہلو سب شامل ہوں۔

پہلا اصول: متوازن خوراک — صحت مند زندگی کی بنیاد

بڑے بزرگوں کا ایک قول ہے: “جیسا کھاؤ گے، ویسا بنو گے۔” اگر ہم روزانہ مرغن، چکنا، فاسٹ فوڈ اور میٹھی اشیاء کھاتے رہیں تو ہم صرف معدے کو نہیں بلکہ دل، جگر، گردے، دماغ اور خون کو بھی متاثر کر رہے ہوتے ہیں۔ صحت مند زندگی کا سب سے پہلا اصول ہے “متوازن خوراک”۔ اس کا مطلب ہے ایسی خوراک جو ہمارے جسم کی تمام ضروریات کو پورا کرے، جیسے:۔

۔(1)۔ کاربوہائیڈریٹس (توانائی کے لیے)

۔(2)۔ پروٹین (پٹھوں کی تعمیر کے لیے)

۔(3)۔ وٹامنز و منرلز (صحت مند جسم کے نظام کو قائم رکھنے کے لیے)

۔(4)۔ فائبر (نظامِ ہضم کی بہتری کے لیے)

۔(5)۔ پانی (خلیات کی تروتازگی کے لیے)

ہماری خوراک میں غلطیاں:۔

آج کے دور میں ہمیں کھانے کی کمی نہیں بلکہ زیادتی ہے۔ لیکن یہ زیادتی غذائیت سے خالی ہے۔ ناشتہ چھوڑ دینا، دوپہر میں برگر کھا لینا، شام میں چائے کے ساتھ بسکٹ، اور رات کو پھر زبردست مصالحے والے مرغن کھانے کھانا ۔ کیا یہی صحت مند زندگی اور صحت بنانے والی خوراک ہے؟ ہرگز نہیں۔

صحت مند زندگی 2
صحت مند زندگی 2

متوازن خوراک کا منصوبہ:۔

ایک صحت مند زندگی گزارنے والا فرد اپنی کھانے پینے کے ساتھ وفادار ہوتا ہے اسکو معلوم ہوتا ہے کہ جسم کے اندر کچھ برا گیا تو یقیناً اُسکا برا نتیجہ سامنے آئے گا جو مجھ خود کو بھگتنا پڑے گا ۔ ایک صحت مند زندگی گزارنے والا شخص روزانہ:۔

۔(1)۔ پھل یا سبزیاں کھاتا ہے۔
۔(2)۔ چینی اور نمک کی مقدار کو محدود رکھتا ہے۔
۔(3)۔ پانی بھرپور پیتا ہے۔
۔(4)۔ تلی ہوئی اشیاء کم اور اُبلی ہوئی غذائیں زیادہ استعمال کرتا ہے۔
۔(5)۔ وقت پر کھاتا ہے اور کھانے کو خوب چباکر کھاتا ہے۔

یہی وہ اصول ہیں جو اس کی صحت مند زندگی کی بنیاد رکھتے ہیں۔ ایسا شخص صبح تازہ دم جاگتا ہے، دن بھر توانا محسوس کرتا ہے اور رات کو سکون سے سوتا ہے۔

دوسرا اصول: باقاعدہ جسمانی سرگرمی — حرکت میں برکت ہے

صحت مند زندگی کی دوسری بنیاد ہے “حرکت”۔ آج کا انسان موبائل، لیپ ٹاپ اور ٹی وی کی دنیا میں قید ہو چکا ہے۔ کئی گھنٹے کرسی پر بیٹھے رہنا، سکرین پر نظریں جمائے رکھنا، اور جسمانی طور پر بےحرکت رہنا ہماری صحت کو آہستہ آہستہ تباہ کر رہا ہے۔ اسکے اتنے مضر اثرات پیدا ہورہے ہیں بالخصوص موٹاپا اور بے حد موٹاپا ۔ بہت ساری بیماریوں کو اپنے ساتھ لے کر ہمارے جسموں پر حملہ کررہا ہے ۔

صحت مند زندگی
صحت مند زندگی

ورزش کی اہمیت:۔

ورزش کرنے سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔ انسانی جسم کا وزن قائم رہتا ہے۔ نیند بہتر ہوتی ہے۔ دل کے امراض، ذیابیطس، جوڑوں کے درد، اور ذہنی دباؤ جیسے مسائل کم ہوتے ہیں۔ قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

آسان جسمانی سرگرمیاں:۔

۔(1)۔ روزانہ 30 منٹ تیز قدمی (واک) کریں۔
۔(2)۔ سیڑھیاں استعمال کریں، لفٹ نہیں۔ؔ
۔(3)۔ بچوں کے ساتھ کھیل کود کریں اور وقت گزاریں ۔
۔(4)۔ جھاڑو، صفائی، باغبانی یا ایسے کوئی چھوٹے موٹے کام بغیر ذمہ داری اور ٹینشن والے خود کیا کریں۔

جو شخص ایسی جسمانی سرگرمی کو اپنی روزمرہ کی عادت بنالے، وہ قدرتی طور پر ایک صحت مند زندگی گزارنے لگتا ہے۔ ورزش کرنے والے افراد نہ صرف جسمانی طور پر طاقتور ہوتے ہیں بلکہ ان کا مزاج بھی ہشاش بشاش ہوتا ہے۔

تیسرا اصول: ذہنی سکون اور معیاری نیند — صحت مند زندگی کی روح

اکثر ہم جسمانی صحت کی بات کرتے ہیں لیکن ذہنی سکون کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ صحت مند زندگی اُس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتی جب تک انسان ذہنی طور پر پرسکون نہ ہو۔ اگر کسی شخص پر کام کاج کی وجہ سے ذہنی دباؤ بہت بڑھ جاتا ہے تو وہ نیند کی کمی کا شکار ہوجاتا ہے ۔ اسکا بلڈ پریشر یعنی خون کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے ۔ ہاضمہ خراب ہوجاتا ہے اور مسلسل چڑچڑاپن رہنے لگتا ہے ۔ ایسا شخص مختلف جسمانی بیماریوں کے ساتھ دماغی امراض کا بھی شکار ہونے لگتا ہے اور فیصلہ سازی اور سوچ بچار کی صلاحیت سے محروم ہونے لگتا ہے ۔

صحت مند زندگی 4
صحت مند زندگی 4

یاد رکھیں کہ نیند کی کمی بہت خطرناک ہوسکتی ہے ۔ ایک زبردست پیاری اور گہری نیند ہر انسان کی روزمرہ صحت کے لئے بہت ضروری ہے ۔ کیونکہ نیند ہی وہ عمل ہے جس میں ہمارا جسم خود کی چھوٹی موٹی مرمت خود ہی کرلیا کرتے ہے ۔ انسان کی یادداشت بہتر ہوتی ہے اور تمام ہارمونز متوازن رہتے ہیں ۔ کام کاج کی مکمل تھکن اس سے اترتی ہے اور تازہ دم ہوکر ہر قسم کے دباؤ سے نجات حاصل کرتا ہے ۔

ذہنی سکون کے لیے چند تجاویز

جسمانی ضروریات کے ساتھ ذہنی سکون بھی بے حد ضروری ہے اور اسکے لئے چار کام ضرور کریں :۔

۔1۔ سونے سے کم از کم ایک یا دوگھنٹہ پہلے موبائل بالکل استعمال نہ کریں ۔
۔2۔ قرآن مجید کی تلاوت اور ذکر و اذکار کے لئے کچھ وقت مختص کریں جس میں کوئی دنیاوی سوچ نہ ہو اور اپنے ذہن کو سکون دیں ۔
۔3۔ نمازوں کا اہتمام کریں اور نماز میں پوری توجہ اللہ تعالیٰ کی طرف لگائیں ۔ ذہن کو ہر قسم کی دنیوی فکر سے آزاد کردیا کریں ۔
۔4۔ روزانہ کچھ دیر اپنی اچھی حالت اور اپنی نعمتوں کا ذکر کرکے خوشی کا اظہار کریں اور خوب شکر ادا کریں ۔

اگر آپ ان چار باتوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے ذہن کو پرسکون رکھیں گے اور کام کاج کے دباؤ کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کو اہمیت دیں گے اور اسکے لئے کوشش بھی کریں گے تو آپکی زندگی میں ایسی تبدیلی آئے گی کہ آپ خود بھی حیران رہ جائیں گے ۔

صحت مند زندگی 3
صحت مند زندگی 3

صحت مند زندگی: معاشرتی اثرات

صحت مند زندگی کا اثر صرف فرد تک محدود نہیں رہتا بلکہ پورے خاندان، محلے، حتیٰ کہ قوم پر بھی پڑتا ہے۔ جب ایک شخص اپنی خوراک، نیند، اور جسمانی صحت کا خیال رکھتا ہے تو وہ دوسروں کے لیے بھی مثال بنتا ہے۔ بچے اپنے والدین کو صحت مند عادات اپناتے دیکھ کر خود بھی بہتر طرزِ زندگی اپناتے ہیں۔ گھر میں چپقلشیں کم، خوشیاں زیادہ، بیماریاں کم اور برکت زیادہ ہو جاتی ہے۔

صحت مند زندگی کے لئے عملی رہنمائی: کیسے شروع کریں؟

۔1۔ آج ہی سے پانی کا استعمال بڑھائیں
۔2۔ ہر دن کی خوراک میں ایک پھل اور ایک سبزی لازمی شامل کریں
۔3۔ صبح یا شام کی واک کو معمول بنائیں
۔4۔ نیند کا وقت مقرر کریں اور اس پر پابندی کریں
۔5۔ نیند سے پہلے عبادت یا ذکر کو معمول بنائیں
۔6۔ سکرین ٹائم کم کریں اور قدرتی سرگرمیوں پر توجہ دیں

آخر میں ایک گزارش:۔

صحت کی قدردانی اور صحت کے متعلق اردو میں آگاہی کے لئے ہم نے صحت دوست نام سے یہ ویب سائٹ بنائی ہے جس کا لنک یہ ہے
https://sehatdost.online/

اسی طرح کی سینکڑوں اور ویب سائٹس بھی انٹرنیٹ پر موجود ہیں مگر اکثر جھوٹی معلومات فراہم کررہے ہیں ۔ کچھ ایسی ہیں جو صحیح معلومات دے رہی ہیں مگر انگریزی میں ہیں جیسا کہ انگریزی کی ایک ویب سائٹ ویب ایم ڈی اور دوسری ڈبلیو ایچ او جن پر مستند ذرائع اور تحقیقات شامل کی جاتی ہیں ۔ ہماری ویب سائٹ پر بھی اُنہی کے حوالے نقل کئے جائیں گے ۔
صحت دوست کی ویب سائٹ پر مختلف کیٹگریز اور صحت کے متعلق سینکڑوں، ہزاروں مضامین آپکو مفت میں پڑھنے کو مل جائینگے ۔ نیچے دئیے گئے لنک پر آپ مختلف کیٹگریز کو دیکھ سکتے ہیں ۔
https://sehatdost.online/all-categories-of-sehatdost-online/
اگر آپکو ہماری ویب سائٹ پر موجود مضمون پسند آتا ہے تو اِسکو شئیر ضرور کریں ۔ واٹس ایپ، فیس بوک یا کسی بھی سوشل میڈیا پر شئیر کرکے ہماری اس جدوجہد میں حصہ ملائیں ۔ شکریہ ۔